اجمل نصیب ہمدم کرکٹ کلب کے بلامقابلہ صدر اور ساجد انصاری خزانچی منتخب

جمعہ 15 اکتوبر 2021 21:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) پی سی بی کی ہدایت پر ملک بھر میں کرکٹ کلبوں کے انتخابات‘ اجمل نصیب ھمدم کرکٹ کلب کے بلامقابلہ صدر اور ساجد انصاری خزانچی منتخب ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے ملک بھر میں رجسٹرڈ کرکٹ کلبوں کے 15 اکتوبر تک انتخابات کرانے کی ہدایت کی گئی تھی، جس کے بعد سندھ ریجن کے کلبوں کی جانب سے انتخابات کا اعلان کیا گیاتاہم مختلف عہدوں کے لیے ایک سے زائد امیدوار سامنے نہ آسکے، گزشتہ روز ھمدم کرکٹ کلب کی جنرل باڈی کا اجلاس اجمل نصیب کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔

اجلاس میں ووٹرز اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء نے پی سی بی کے نئے ترمیمی آئین کی منظوری دی جب کہ ھمدم کرکٹ کلب کے صدر اور خزانچی کے عہدوں پر ایک سے زائد امدوار سامنے نہ آ نے کے باعث اجمل نصیب بلا مقابلہ صدر اور ساجد انصاری خزانچی منتخب ہوگئے۔
وقت اشاعت : 15/10/2021 - 21:49:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :