کسی ایک ٹیم کو فیوریٹ نہیں کہہ سکتے،مرلی دھرن

․ورلڈ کپ میچز میں اننگز کے ابتدائی 6 اوورز اہم ہوں گے، 70 سی80 فیصد میچ کا فیصلہ ابتدائی اوورز میں ہی ہو جائے گا، سری لنکن کرکٹر

جمعہ 15 اکتوبر 2021 23:32

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) سری لنکن لیجنڈ مرلی دھرن نے کہا ہے کہ یو اے ای اور عمان کی کنڈیشنز میں کسی ایک ٹیم کو فیوریٹ نہیں کہہ سکتے، کوئی بھی ٹیم اس ورلڈ کپ کو جیت سکتی ہے۔آئی سی سی کی ویب سائٹ پر لکھے گئے کالم میں سری لنکن لیجنڈ مرلی دھرن نے کہا کہ ورلڈ کپ میچز میں اننگز کے ابتدائی 6 اوورز اہم ہوں گے، 70 سی80 فیصد میچ کا فیصلہ ابتدائی اوورز میں ہی ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

مرلی دھرن نے کہا کہ اگر شروعات اچھی نہیں ہوئیں تو بعد میں کم بیک کافی مشکل ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں اچھا آغاز ملنا بہت اہم ہے، خوشی ہے کہ بیٹسمینوں کے اس فارمیٹ میں اسپنرز کا کردار بھی اہم ہو گیا ہے۔مرلی دھرن کامزید کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں بولرز دفاعی بولنگ کریں، رنز روکیں تو کامیاب رہتے ہیں، بولرز کے لیے اہم ہے کہ بیٹسمین کے ذہن کو پرکھ کر بولنگ کریں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی کنڈیشنز میں اسپنرز کا رول کافی اہم ہو گا۔
وقت اشاعت : 15/10/2021 - 23:32:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :