ویرات کوہلی کے ’بھنگڑے‘ کو میمرز نے نیا رنگ دے دیا،پاکستانیوں کے دل جیت لیے

جمعہ 15 اکتوبر 2021 23:32

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان، ویرات کوہلی کی ایک دلچسپ ویڈیو کو میمرز نے رواں ماہ شروع ہونے والے ورلڈ کپ ٹی20 کے لیے استعمال کر کے پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر وایرت کوہلی کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ گرائونڈ میں موجود بھنگڑا ڈال رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر میمز کے ذریعے انٹرنیٹ صارفین کو ہنسانے والے میمرز کو تو بس بہانا چاہیے ہوتا ہے، میمرز کی جانب سے ویرات کوہلی کے اس بھنگڑے کو نیا رنگ دے دیا گیا ہے۔

میمرز کا کہنا ہے کہ محمد عامر کی بالنگ سے خوفزدہ ویرات کوہلی T20 ورلڈ کپ میں محمد عامر کی عدم موجودگی کی خبر سٴْن کر بھنگڑا ڈال رہے ہیں۔ میمرز کی جانب سے ویرات کوہلی کے اس بھنگڑے پر کیپشن دیا گیا ہے کہ ’جب ویرات کوہلی کو پتا چلے کہ محمد عامر ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر ہیں۔واضح رہے کہ کرکٹ کے متوالے محمد عامر کی عدم موجودگی پر اٴْنہیں بہت یاد کر رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 15/10/2021 - 23:32:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :