کل سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ستاروں سے سجے کمنٹری پینل کا اعلان

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 13:08

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 17 اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ستاروں سے سجے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا۔ ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی، جارح مزاج آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن اور جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین بھی متحدہ عرب امارات اور عمان میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں کمنٹری باکس کا رخ کریں گے۔

جاری آئی سی سی کی کمنٹری فہرست میں پاکستان سے واحد نام بازید خان کا ہے۔اس موقع پر آئی سی سی نے اعلان کیا کہ ورلڈ کپ میں کم از کم 35 کیمروں سے کوریج ہوگی ، شائقین کو مختلف ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ڈیٹا فراہم کیا جائیگا، بال ٹریکنگ کے ساتھ ساتھ اس بار بیٹ ٹریکنگ کا بھی سافٹ ویئر استعمال ہوگا۔

(جاری ہے)

کرکٹ کی بین الاقوامی تنظیم کے مطابق ورلڈ کپ کے دوران دو سو ملکوں میں مجموعی طور پر دس ہزار سے زائد گھنٹوں کی نشریات پہنچائی جائے گی جس میں کرکٹ فینز ایکشن سے بھرپور میچز انجوائے کرسکیں گے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ کمنٹری پینل میں بازید خان ، ڈیرن سیمی، ڈیل اسٹین ، شین واٹسن ناصر حسین ، ہرشا بھوگلے، این بشپ، نتالی جرمانوس ، سنیل گواسکر، مائیکل ایتھرٹن، سائمن ڈول، رسل آرنلڈ، انجم چوپڑا، مرلی کارتک، اطہر علی خان، ایم مانگوا، پریسٹن مومسن، ڈینی موریسن، نیل او برائن، مارک نکولس اور ایلن ولکنس شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 16/10/2021 - 13:08:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :