ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کمنٹری پینل، پاکستانیوں کو رمیز راجہ کی یاد ستانے لگی

شائقین کی جانب سے رمیز راجہ کی کمنٹری کو ورلڈ کپ میں ’مس‘ کرنے پر افسوس کا اظہار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 16 اکتوبر 2021 15:06

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کمنٹری پینل، پاکستانیوں کو رمیز راجہ کی یاد ستانے لگی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 اکتوبر 2021ء ) سابق کپتان رمیز راجہ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے کمنٹری کیریئر کو الوداع کہہ دیا تھا۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے آئی سی سی نے 21 کمنٹیٹرز پر مشتمل کمنٹری پینل کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان کی جانب سے صرف سابق ٹیسٹ کرکٹر بازید خان کو شامل کیا گیا ہے۔ کمنٹری پینل میں شامل بقیہ افراد میں ناصر حسین، ڈیرن سیمی ، ڈیل سٹین ، شین واٹسن ، ہرشا بھوگلے ، این بشپ ، نٹالی جرمنو ، سنیل گواسکر ، مائیکل ایتھرٹن ، سائمن ڈول ، رسل آرنلڈ ، انجم چوپڑا ، مرلی کارتھک ، اطہر خان ، ماپلینو ممبنگوا ، پریسٹن مومسن ، ڈینی موریسن ، مارک نکولس، او برائن اور ایلن والکنز شامل ہیں۔

آئی سی سی کے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا کی معروف ویب سائٹ ٹویٹر پر رمیز راجہ کی کمنٹری کے مداحوں کو ان کی یاد ستانے لگی۔

(جاری ہے)

شائقین کی جانب سے رمیز راجہ کی کمنٹری کو ورلڈ کپ میں ’مس‘ کرنے کا افسوس ہے۔
خیال رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اتوار سے متحدہ عرب امارات اور اومان میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کا آغاز 24 اکتوبر کو دبئی میں روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے کرے گی۔ اس سے قبل وارم اپ میچز میں قومی ٹیم جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ میچز کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 16/10/2021 - 15:06:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :