ٹی 20 کوالیفائنگ راؤنڈ، پاپوانیوگنی کا عمان کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف

اسد والا کی نصف سنچری، ذیشان مقصود کے 4 شکار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 17 اکتوبر 2021 16:46

ٹی 20 کوالیفائنگ راؤنڈ، پاپوانیوگنی کا عمان کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف
عمان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 اکتوبر 2021ء ) ٹی 20 ورلڈ کپ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کا آغاز ہوگیا جس کے پہلے میچ میں پاپوانیوگینی نے عمان کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کا آغاز ہوگیا ہے، راؤنڈ کے پہلے میچ میں عمان نے پاپوانیوگی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ عمان کے الامارات کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ کے میچ میں پاپوا نیوگنی کے دونوں اوپنرز کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے اور صفر پر مہمان ٹیم دونوں وکٹیں گنوا چکی تھی۔

اس مرحلے پر کپتان اسد والا کا ساتھ دینے چارلس امینی آئے اور دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 81 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔ اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب چارلس 37 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

(جاری ہے)

پاپوا نیوگنی کے کپتان نے اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیم کی سنچری مکمل کرائی ۔ 102 کے مجموعی سکور پر 56 رنز بنانے کے بعد کلیم اللہ کی دوسری وکٹ بنے، ان کی اننگز میں 4 چوکے اور3 چھکے شامل تھے۔

ذیشان کی عمدہ باؤلنگ کے سبب پاپوا نیوگنی کی ٹیم وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتی رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے۔ آخری 6 اوور میں پاپوانیوگنی نے 6 وکٹیں گنوائی اور صرف 27رنز بنائے۔ عمان کی جانب سے ذیشان اشرف نے 20 رنز دے کر چار وکٹیں لیں جبکہ بلال خان اور کلیم اللہ نے دو، دو وکٹیں لیں۔
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں 6 کوالیفائرز اور رینکنگ پر موجود 9ویں اور10 ویں نمبر کی ٹیمیں بنگلا دیش اور سری لنکا شریک ہوں گی۔

17 سے 22 اکتوبر تک جاری رہنے والے اس مرحلے سے 4 ٹیمیں دیگر ٹاپ 8 ٹیموں کو سپر 12 میں جوائن کریں گی اور سپر 12 معرکہ 23 اکتوبر سے شروع ہوگا۔کوالیفائنگ راؤنڈ میں آج کے دوسرے میچ میں بنگلا دیش کا مقابلہ سکاٹ لینڈ سے ہوگا۔پاکستان کی ٹیم عالمی کپ میں اپنی مہم کا آغاز 24 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے کرے گی جس کے بعد دوسرا میچ 26 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا جائے گا۔ عالمی کپ میں پاکستان کا تیسرا میچ 29 اکتوبر کو افغانستان سے ہو گا جس کے بعد 31 مارچ کو اگلا میچ کوالیفائر کے خلاف کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ میں اپنا آخری گروپ میچ 7 نومبر کو کوالیفائر کے خلاف کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 17/10/2021 - 16:46:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :