ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ، سکاٹ لینڈ نے بنگلہ دیش کو اپ سیٹ شکست دیدی

بنگلہ دیش کی ٹیم 141 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 134 رنز بنا سکی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 17 اکتوبر 2021 22:51

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ، سکاٹ لینڈ نے بنگلہ دیش کو اپ سیٹ شکست دیدی
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 اکتوبر 2021ء ) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے گروپ سٹیج کے دوسرے میچ میں سکاٹ لینڈ نے بنگلہ دیش کو 6 رنز سے سے اپ سیٹ شکست دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشن نے سکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا ۔ سکاٹ لینڈ کی جانب سے اوپننگ کرنے والے کپتان کائل کوٹزر بغیر کوئی سکور بنائے محمد سیف الدین کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔

گریوز 45 سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔ جیورج منسے 29 سکور بنا کر آوٹ ہوئے جب کہ میتھو کراس 11رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔ رچی برنگٹن 2، کیلم میکلیوڈ 5، میچل لیسک صفر سکور پر آوٹ ہوئے ۔ مارک واٹ 22 سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن اور مستفیض الرحمن نے 2 ،2 جب کہ مہدی حسن نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔ بنگلہ دیشی ٹیم بیٹنگ کے لیے میدان میں آئی تو اوپنرز اچھا آغاز فراہم نہ کر سکے ،لٹن داس اور سومیا سرکار دونوں 5,5رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔

(جاری ہے)

ان کے بعد شکیب الحسن 20سکور بنا کر پویلین لوٹے ۔مشفیق الرحیم 36سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔عفیف حسین 18سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔نور ل صرف دو سکور بنا کر پویلین لوٹے ۔محمد اللہ 23سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔ سکاٹ لینڈ کی جانب سے جوش ڈیوے اور مارک واٹ نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی اور کرس نے دو جب کہ بریڈ ویل نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔اس سے قبل بنگلہ دیشی کپتان محمد اللہ کا کہنا تھا کہ سکور کرنے کے لیے یہ اچھی پچ لگ رہی ہے لیکن ہم سکور کا تعاقب کرنا پسند کریں گے کیونکہ دوسری اننگز میں ڈیو آجائے گی ۔

دوسری جانب سکاٹ لینڈ کے کپتان نے کہا کہ پہلے باولنگ آئے یا بیٹنگ ،ہمارے لیے مسئلہ نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ہم نے زیادہ سکور بنانا ہے جس سے مخالف ٹیم پر دباﺅ بڑھے گا ،باولنگ کے دوران ڈیو فیکٹر ہو گا لیکن ہمیں اس کے ساتھ ہی مقابلہ کرنا ہے ۔
وقت اشاعت : 17/10/2021 - 22:51:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :