سعودی عرب قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

irfan khatana عرفان کھٹانہ پیر 18 اکتوبر 2021 11:37

سعودی عرب قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2021ء) سعودی عرب نے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔بٹگرام پاکستان  سے تعلق رکھنے والے عبدالوحید خان کو سعودی عرب کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
سعودی کرکٹ ٹیم کے کوچ محمد کبیر خان اور فٹنس ٹرینر محمد علی خان ہیں دونوں کا تعلق پاکستان سے ہے، زیادہ تر کھلاڑیوں کا تعلق پاکستان سے ہے ۔

(جاری ہے)

مملکت سعودی عرب میں کرکٹ اور سب کھیلوں کو اب اچھی توجہ دی جا رہی ہے۔
نائب کپتان محمد عمران ،وکٹ کیپر ذیشان سرفراز بٹ ،جبکہ باقی پلیر فیصل خان ،محمد عبدالوحید ،عمران یوسف ،عامر شہزاد ،محمد ندیم اشتیاق احمد،زین العابدین ،عبدالوحید ،باسط  علی، محمد ہشام شیخ ،ساجد عمران چیمہ ،سعودی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
پاکستان اوورسیز ویلفیئر کمیونٹی اور پاک کشمیر میڈیا فورم سعودی عرب نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان اور سعودی عرب  کا نام ایسے روشن کرتے رہیں گے۔
وقت اشاعت : 18/10/2021 - 11:37:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :