بنگلہ دیش کی شکست پر بھارتی شائقین میں جشن کا سماں

’انہوں نے ہمارا مذاق اڑایا تھا اور اب یہ خود مذاق بن گئے ہیں‘: ٹویٹر صارف نالا سنگم

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 18 اکتوبر 2021 14:11

بنگلہ دیش کی شکست پر بھارتی شائقین میں جشن کا سماں
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 اکتوبر 2021ء ) آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2021ء کے دوسرے گروپ میچ میں سکاٹ لینڈ نے حیران کن طور پر مضبوط سمجھی جانیوالی بنگلہ دیشی ٹیم کو 6 رنز سے شکست دیدی ۔ اس شکست کے بعد جہاں ایک جانب بنگلہ دیشی کیمپ میں مایوسی اور سکاٹش کیمپ میں جوش و خروش نظر آنا بنتا تھا وہیں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو بیگانی شادی میں دیوانے بنے ہوئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دیکھنے سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ بنگلہ دیش کی شکست پر سکاٹ لینڈ سے زیادہ بھارتی شہری خوش ہیں۔ ایک ٹویٹر صارف نے بنگلہ دیشی ٹیم کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ ’یہ سکاٹ لینڈ سے ہار گئے‘۔
ایک اور صارف نے بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب آپکو احساس ہو کہ آپ نے ورلڈ کپ میچز میرپور کے باہر دبئی میں کھیلنا ہے‘۔

(جاری ہے)

ایک اور ٹویٹر صارف نالا سنگم نے بنگلہ دیشی کھلاڑی مشفق الرحیم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’انہوں نے ہمارا مذاق اڑایا تھا اور اب یہ خود مذاق بن گئے ہیں‘۔
کچھ ٹویٹر صارفین نے بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کی جانب سے ماضی میں کسی جیت کا جشن منانے کی ویڈیو شیئر کی۔
پرباتھ نامی صارف نے لکھا کہ ’اب کون ڈانس کر رہا ہے؟‘۔

بھارتی شہریوں کی جانب سے اس غیر متوقع ردِعمل کی وجہ جلد ہی اس وقت سامنے آگئی جب کچھ ٹوئٹر صارفین نے بنگلہ دیشی کھلاڑی مشفیق الرحیم کی ایک پرانی ٹویٹ کا عکس شیئر کیا۔ اس ٹوئیٹ میں ٹی20 ورلڈ کپ 2016ء کے سیمی فائنل میں بھارت کی ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست پر مشفیق الرحیم نے خوشی کا اظہار کیا تھا۔
ٹویٹر پر بھارتی صارفین کا یہ ردِعمل نظر آنے کے بعد اب امکان ہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان مستقبل میں ہونے والے میچز کو بھی روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے میچ جیسی اہمیت حاصل ہوگی۔
وقت اشاعت : 18/10/2021 - 14:11:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :