غیر ملکی کھلاڑی چیف آف دی ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد اپنے اپنے وطنوں کو رووانہ ہوگئے

پیر 18 اکتوبر 2021 14:54

غیر ملکی کھلاڑی چیف آف دی ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد اپنے اپنے وطنوں کو رووانہ ہوگئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) غیر ملکی کھلاڑی چیف آف دی ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد اپنے اپنے وطنوں کو رووانہ ہوگئے۔گذشتہ روز پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ونگ کمانڈر ارمغان عزیز نے بتایاکہ ٹورنامنٹ بڑی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جس میں پاکستان سمیت نو ممالک کے مرد اور خواتین کھلاڑی اپنی، اپنی کیٹگریز میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

جن میں چیک جمہوریہ، مصر، انگلینڈ، فرانس، سربیا، ہانگ کانگ، روس،سپین اور سوئٹزرلینڈ شامل ہیں۔ مصر کے کھلاڑی چیف آف دی ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں مرد اور خواتین کے میدانوں میں بازی لے گئے۔ جبکہ فرانس کے کھلاڑی دوسرے نمبر پر رہے۔ مردوں کے فائنل میں مصر کے مصطفی ال سرٹی نے فرانس کے آگست ڈسورڈ کو 1-3 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ خواتین کے فائنل میں مصر کی سلمی الطیب نے فرانس کی میری اسٹیفن کو 0-3 سے شکست دے کر چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
وقت اشاعت : 18/10/2021 - 14:54:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :