رکی پونٹنگ کا بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار

سابق آسٹریلوی کھلاڑی کے انکار کے بعد ہی بھارتی بورڈ نے راہول ڈریوڈ سے رابطہ کیا تھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 18 اکتوبر 2021 15:40

رکی پونٹنگ کا بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 اکتوبر 2021ء ) سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت آئی پی ایل فرنچائز دہلی کیپیٹلز کی کوچنگ کرنے والے لیجنڈری کینگرو کھلاڑی کو بھارتی بورڈ نے ان کی ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی آفر دی تھی لیکن 46 سالہ رکی پونٹنگ نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

آسٹریلوی کھلاڑی کے بھارت کی قومی ٹیم کی کوچنک کرنے سے انکار کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ ان کے انکار کے بعد ہی بھارتی بورڈ نے راہول ڈریوڈ سے رابطہ کیا تھا جنہوں نے یہ آفر قبول کر لی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق راہول ڈریوڈ ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انڈیا کے سابق بلے باز کو 2 سال کا کنٹریکٹ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق راہول ڈریوڈ کی ٹیم کے سابق کھلاڑی پارس مہابرے کو ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کیا جائے گا۔ راہول ڈریوڈ 1996ء سے 2012ء تک انڈین کرکٹ ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔ انہوں نے انڈیا کی جانب سے 164 ٹیسٹ میچز اور 344 ایک روزہ میچز کھیل رکھے ہیں۔ راہول ڈریوڈ اس وقت بنگلور میں انڈین کرکٹ اکیڈمی میں ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے پرتھوی شا اور شبمان گل سمیت اس وقت قومی کرکٹ ٹیم میں موجود کئی نوجوان کھلاڑیوں کی کوچنگ بھی کی ہے۔
وقت اشاعت : 18/10/2021 - 15:40:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :