کریملن کپ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ پرسوں سے روس میں شروع ہوگا

پیر 18 اکتوبر 2021 15:55

کریملن کپ اوپن ٹینس  ٹورنامنٹ پرسوں سے  روس میں شروع ہوگا
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2021ء) کریملن کپ اوپن ٹینس  ٹورنامنٹ  کا 31 واں ایڈیشن پرسوں منگل سے  روس کے دارالحکومت ماسکو میں شروع ہوگا۔ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں مکمل کرلیں گئیں ہیں۔  یہ ٹورنامنٹ  ایک مشہور ٹینس  ایونٹ ہے  جو انڈور ہارڈ کورٹس پر کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

  یہ مردوں کے لیے کریملن کپ کا 31 واں ایڈیشن اور خواتین کا 25 واں ایڈیشن ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ایونٹ میں روسی ٹینس سٹار آندرے روبلوف مینز سنگلز جبکہ سوئس سٹار بلیندابنکک ویمنز سنگلز مقابلوں میں  اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے ۔ ٹورنامنٹ کے لئے  15 لاکھ  سے زائد امریکی ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔یہ ٹورنامنٹ   24 اکتوبر  کو اختتام پذیر ہوگا۔
وقت اشاعت : 18/10/2021 - 15:55:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :