سر سید کرکٹ کلب اور منصورہ اسپورٹس محمد زبیر محمدی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

پیر 18 اکتوبر 2021 20:51

سر سید کرکٹ کلب اور منصورہ اسپورٹس محمد زبیر محمدی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) الرحمن کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ محمد زبیر محمدی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں سر سید کرکٹ کلب اور منصورہ اسپورٹس کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں ٹی ایم سی کرکٹ گراونڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں سر سید کرکٹ کلب نے پاک فرمان کرکٹ کلب کو با آسانی چھ وکٹوں سے شکست دیدی پاک فرمان کرکٹ کلب کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 253 اوورز میں 99 رنز بناکر آوٹ ہوگئی سفیان نے 20 رنز اور دانش احمد نے 18 رنز اسکور کئے سعید حسن نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں سر سید کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 194 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا حزیم احمد نے 38 رنز اور شاہ محمد نے 34 رنز اسکور کئے عبدالحئی نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ٹی ایم سی کرکٹ گراونڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں منصورہ اسپورٹس نے گلشن معمار کرکٹ کلب کو سات وکٹوں سے شکست دیدی گلشن معمار کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 294 اوورز میں 126 رنز بناکر آوٹ ہوگئی عبدالباری نے 47 رنز اور سید وکیل احمد نے 26 رنز اسکور کئے رافیل مغل نے چار جبکہ خالد خان اور محمد عاکف نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں منصورہ اسپورٹس نے مطلوبہ ہدف 127 رنز 21 اوورز میں پورا کرلیا مطیع الرحمن نے 47 رنز ، فواد غفور نے 32 رنز اور خرم علی خان نے 24 رنز اسکور کئے محمد وقار ، شاہد علی اور نہال احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

وقت اشاعت : 18/10/2021 - 20:51:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :