پروفیسر حشمت اللہ لودھی یادگاری انٹر یونیورسٹی اینڈ کالجیٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ دسمبر میں منعقد ہوگا

بدھ 20 اکتوبر 2021 12:24

پروفیسر حشمت اللہ لودھی یادگاری انٹر یونیورسٹی اینڈ کالجیٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ دسمبر میں منعقد ہوگا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سروش لودھی نے اعلان کیا ہے کہ دسمبر میں آل کراچی پروفیسر حشمت اللہ لودھی یادگاری انٹر نیونیورسٹی اینڈ کالجیٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام رواں سال دسمبر میں منعقد ہوگا یہ اعلان انہوںنے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران کیا وفد میں کھیلوں کے معروف سرپرست کشمیری رہنماء غلام عباس جمال ایڈوکیٹ پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سلیم خمیسانی ،سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے نائب صدر انجینئر محفوظ الحق ،حمیرہ صدیقی شامل تھیں اس موقع پر NEDکے ڈائریکٹر اسپورٹس وسیع پیرزادہ بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

پرعفیسر سروش لودھی نے غلام محمد خان کو ہدایت کی کہ 25اکتوبر کو ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس منعقد کریں جس میں حشمت اللہ خان لودھی جو کہ کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے ہیں ان کے شایان شان یہ ٹورنامنٹ منعقد ہونا چاہیئے اور اس ایونٹ میں کراچی کی تمام یونیورسٹیز اور کالجز کو شرکت کی دعوت دی جائے اس موقع پر غلام محمد خان نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ ملک کی باسکٹ بال کھیل کا تاریخی ٹورنامنٹ ثابت ہوگا ۔

اس ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کو ایوارڈز سے نوازا جائیگا انہوںنے کہاکہ پروفیسر حشمت اللہ لودھی نے کھیلوں کے خصوصاً باسکٹ بال کھیل کے فروغ کے لئے بے مثال کردار ادا کیا ۔دریں اثناء اس ٹورنامنٹ کی ونر اور رنر ٹرافی غلام عباس جمال ایڈوکیٹ لاء فرم نے دینے کا اعلان کیا ہے ۔
وقت اشاعت : 20/10/2021 - 12:24:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :