ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی دکھانیوالے عمانی کھلاڑی فیاض بٹ ،بابراعظم کے ساتھ بھی کھیل چکے

فاسٹ بائولر نے 2010ء میں انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم بھی انڈر 19 ٹیم کا حصّہ تھے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 20 اکتوبر 2021 14:04

ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی دکھانیوالے عمانی کھلاڑی فیاض بٹ ،بابراعظم کے ساتھ بھی کھیل چکے
مسقط (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 اکتوبر 2021ء ) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں عمان میں کیلئے بنگلا دیش کے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے والے فیاض بٹ انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔ فاسٹ بائولر فیاض بٹ نے 2010ء میں انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی اور اس دوران قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم بھی انڈر 19 ٹیم کا حصّہ تھے۔

(جاری ہے)

انڈر 19 ورلڈ کپ میں فیاض بٹ نے کوارٹر فائنل میں بھارت کے چار بہترین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا تھا جس میں بھارتی ٹیم کے موجودہ اوپننگ بیٹسمین لوکیش راہول بھی شامل ہیں۔ فیاض بٹ کی گیند پر لوکیش راہول بغیر کوئی کارکردگی دکھائے صفر پر آؤٹ ہوگئے تھے، بھارت کے خلاف شاندار کھیل پیش کرنے پر فیاض بٹ کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا 7واں ایڈیشن متحدہ عرب امارات اور عمان میں جاری ہے۔                                                                                                                                                                  
وقت اشاعت : 20/10/2021 - 14:04:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :