آئی سی سی ،ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں جمعرات کو 2میچ کھیلے جائیں گے

بدھ 20 اکتوبر 2021 14:47

مسقط(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کل جمعرات کوکو مزید 2 میچ کھیلے جائیں گے۔ شیڈول کے مطابق پہلے میچ میں بنگلہ دیش اور پاپوانیوگنی کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی ، دوسرا میچ عمان اور سکاٹ لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا،دونوں میچز الامارت کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے جائیں گے۔

یاد ر ہے کہ۔

(جاری ہے)

ابتدائی مرحلے کے میچز 22 اکتوبر تک جاری رہیں گے اور ہر گروپ میں سرفہرست دو ٹیمیں 23 اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ 23 اکتوبر سے ابوظہی میں شروع ہو گا ۔ 24 اکتوبر کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دبئی میں مدمقابل ہوں گی۔ سپر 12 مرحلے میں ہر ٹیم پانچ گروپ میچ کھیلے گی اور دونوں گروپس سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 10 نومبر کو ابوظہبی جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 11 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کا فیصلہ کن معرکہ14 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا۔
وقت اشاعت : 20/10/2021 - 14:47:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :