وانا ‘علاقہ زرملن میں نوجوان نسل کی کھیل کود کیلئے درزندہ کے مقام پر کرکٹ سٹڈیم کا افتتاح کر دیاگیا

بدھ 20 اکتوبر 2021 14:50

وانا ‘علاقہ زرملن میں نوجوان نسل کی کھیل کود کیلئے درزندہ کے مقام پر کرکٹ سٹڈیم کا افتتاح کر دیاگیا
وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) میجر جرنل عمربشیر نے علاقہ زرملن کی پسماندگی دور کرانے اور نوجوان نسل کی کھیل کود کیلئے درزندہ کے مقام پر کرکٹ سٹڈیم ، ایرگیشن پلانٹ اور الشواز 10 ملین ٹری کمپین کا افتتاح کیا ۔افتتاحی تقریب میں کمانڈنٹ سکاؤٹس فورس ،کمانڈر شانواز کے علاوہ کثیر تعداد میں سلیمان خیل قبائل سے تعلق رکھنے والے عمائدین نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران میجر جرنل عمربشیر نے کہا کہ سلیمان خیل قبائل بہادر اور انتہائی مہمانواز قوم ہیں جن کی قربانیاں قابل ستائش ہیں انھوں نے کہا کہ سلیمان خیل قوم کے لئے پاک ارمی کی جانب سی1کروڑ 27لاکھ روپے کی لاگت سے بننے والی کرکٹ سڈیم ایک تحفہ ہے جس سے نوجوان کھلاڑیوں کو تندرست اور توانا صحت ملنے کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریوں سے چھٹکارہ حاصل ہو جائیگا عمربشیر نے کہا کہ22.73 ملین روپے کی لاگت سے ایریگیشن پلانٹ لگانے سے زرملن کے باسی پینے کی صاف پانی سے گھروں کے دہلیز پر مستفید ہو نگے دوسر جانب گرین اینڈ کلین پاکستان کی مد میں الشیواظ 10 بلین ٹری کمپین کا پودہ لگاکر منصوبے کا افتتاح کردیاگیا اس موقعہ پر مقامی فرسٹ گارڈ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

آخر میں عمائدین یعنی ملک انور سلیمان خیل، سردار عباس خان،ملک رازق خان، ملک عبدالحکیم خان، داود خان، ملک اعظیم خان وغیرہ نے عمربشیر صاحب سے مطالبہ کیا کہ پاک افغان بارڈ انگور اڈہ گیٹ بندش کی وجہ سے وزیرستانی قبائل کو انے جانے میں سخت مشکلات درپیش ہے کھول دیا جائے اور ساتھ ساتھ زرملن کے عوام پختہ سڑک اور ایجوکیشن سے بھی محروم ہیں فوری منظوری دی جائے ۔

جس پرعمر بشیر نے یقین دہانی کرائی کہ ثمرباغ سے لیکر زرملن تک روڈ پر کام جلد از جلد زیرغور ہے اور ایجوکیشن سب سے اولین ترجیح ہے انھوں نے انگوراڈہ گیٹ کو بطور ضمانت سلیمان خیل قبائل کیلیے کھول دیا گیا اور کہاکہ گیٹ پر جنوبی وزیرستان شناختی ہولڈرز کو افغانسان سے انے میں اجازت ہوگی لیکن پاکستان سے جانے میں کورونا وائرس کی وجہ سے پابندی برقرار رہیگی۔۔
وقت اشاعت : 20/10/2021 - 14:50:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :