جناح پولوفیلڈز کے زیراہتمام گوبیز پینٹس پولو کپ 2021ء کے دوسرے دن دو میچز کھیلے گئے

بدھ 20 اکتوبر 2021 23:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) جناح پولوفیلڈز کے زیراہتمام گوبیز پینٹس پولو کپ 2021ء کے دوسرے دن دو میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں ایف سی پولو ٹیم نے پلاٹینم ہومز کو 9-5 سے جبکہ دوسرے میچ میں ٹیم فور کورپس نے ریجاس ڈویلپمنٹ /ماسٹر پینٹس کو 6.5-4 سے ہرایا۔ تفصیلات کے مطابق جناح پولو فیلڈز میں گوبیز پینٹس ٹورنامنٹ کے دو اہم میچز کھیلے گئے ۔

پہلے میچ میں ایف سی پولو ٹیم نے پلاٹینم ہومز کو 9-7 سے ہرایا۔

(جاری ہے)

ایف سی کی طرف سے حوالدار شہزاد احمد نے پانچ، کیپٹن ارسلان اور نائب صوبیدار اسار ولی نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ دو گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ پلاٹینم ہومز کی طرف سے عاطف یار ٹوانہ اور عمر اسجد ملہی نے دو دو جبکہ قدیر اشفاق نے ایک گول سکور کیا۔ دوسرے میچ میں فورکورپس نے زبردست مقابلے کے بعد ریجاس ڈویلپمنٹ /ماسٹر پینٹس کو 6.5-4 سے ہرا دیا۔

فور کورپس کی طرف سے احمد بلال ریاض نے تین، لیفٹیننٹ عمر منہاس نے دو جبکہ لیفٹیننٹ کرنل سلیم بابو نے ایک گول سکور کیا جبکہ ریجاس ڈویپلمنٹ /ماسٹر پینٹس کی طرف سے چاروں گول راجہ ارسلان نجیب نے سکور کیا۔ آج بروز جمعرات کو آرام کا دن ہے۔ جمعتہ المبارک کی سہ پہر دو اہم میچز کھیلے جائیں گی
وقت اشاعت : 20/10/2021 - 23:48:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :