سنسنی خیز مقابلے کے بعد دوسرے وارم اپ میچ میں پاکستان کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست

پاکستانی بلے بازوں کی محنت رائیگاں، پروٹیز نے 187 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور کی آخری گیند پر حاصل کر لیا

muhammad ali محمد علی بدھ 20 اکتوبر 2021 22:48

سنسنی خیز مقابلے کے بعد دوسرے وارم اپ میچ میں پاکستان کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2021ء) سنسنی خیز مقابلے کے بعد دوسرے وارم اپ میچ میں پاکستان کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی گیند باز پاکستانی بلے بازوں کی شاندار کارکردگی کے باوجود ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا دوسرا وارم اپ میچ پاکستان کو جتوانے میں ناکام رہے۔ جنوبی افریقہ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 187 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور کی آخری گیند پر حاصل کر لیا۔

دبئی کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے جا رہے وارم اپ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 186 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے 52 رنز، آصف علی نے 32 جبکہ شعیب ملک نے 28 رنز بنائے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پیر کے روز پاکستان نے اپنے پہلے وارم اپ میچ میں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی تھی، جبکہ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021 میں پاکستان اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف 24اکتوبر کو کھیلے گا ۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق 24 اکتوبر کو پاکستان اوربھارت کے درمیان میچ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائیگا ۔26 اکتوبر کو پاکستان اپنا دوسرا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا ۔ 29 اکتوبر کو پاکستان کا مقابلہ افغانستان کی ٹیم سے ہوگا اورمیچ دبئی میں کھیلا جائیگا ۔ شیڈول کے مطابق 2 نومبر کو پاکستان کا مقابلہ اے ٹو آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ شیخ زید انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں ہوگا ،7 نومبر کو پاکستان کا مقابلہ بی ون آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بمقام شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم ہوگا۔
وقت اشاعت : 20/10/2021 - 22:48:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :