سوات میں یوتھ فٹ بال اکیڈمی فٹ بال کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کرتی رہے گی،ایاز خان

کھیلوں کی اکیڈمیز کے قیام کے بغیر ملک میں کھیلوں کی ترقی ناممکن ہے ،ینگ مین فٹ بال کلب سوات کے ہیڈ کوچ کی گفتگو

جمعرات 21 اکتوبر 2021 13:32

سوات میں یوتھ فٹ بال اکیڈمی فٹ بال کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کرتی رہے گی،ایاز خان
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) یوتھ فٹ بال اکیڈمی اور ینگ مین فٹ بال کلب سوات کے ہیڈ کوچ محمد ایاز خان نے کہا ہے کہ سوات میں یوتھ فٹ بال اکیڈمی فٹ بال کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کرتی رہے گی اور کھیلوں کی اکیڈمیز کے قیام کے بغیر ملک میں کھیلوں کی ترقی ناممکن ہے۔ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ سوات میں فٹ بال کی ترقی کے لئے سوات یوتھ فٹ بال اکیڈمی اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی یہ اکیڈمی گراسی فٹ بال گرائونڈ میں قائم ہے جس میں مختلف ایج گروپ کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور ان کھلاڑیوں کو اعلی تربیت یافتہ کوچز تربیت دے رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ایاز خان نے کہا کہ کھیلوں کی ترقی کے لئے تعلیمی ادارے بھی نرسری کا کردار ادا کر سکتے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہیروز نے کھیلوں کے میدانوں میں دنیا پر کئی دہائیوں تک حکمرانی کی تھی لیکن آہستہ آہستہ ہمارے ہاتھ سے یہ اعزازات نکلتے گئے اس کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ کھلاڑیوں نے محنت کرنا چھوڑ دی، عہدیداروں نے پرچی اور سفارشی کلچرل کو اپنانا شروع کر دیا جس سے ملک میں کھیلوں کو بہت نقصان پہنچا۔انہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں میں سیاست نہیں ہونی چاہئے بلکہ میرٹ پر ہونے چاہئے۔
وقت اشاعت : 21/10/2021 - 13:32:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :