ہالینڈ، خاتون باڈی بلڈر نے دنیا کی قد آور باڈی بلڈر ہونے کا ریکارڈ قائم کر لیا

جمعرات 21 اکتوبر 2021 16:11

ہالینڈ، خاتون باڈی بلڈر نے دنیا کی قد آور باڈی بلڈر ہونے کا ریکارڈ قائم کر لیا
ایمسٹرڈیم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2021ء) ہالینڈکی خاتون باڈی بلڈر نے گنیز آف ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے دنیا کی سب سے قد آور خاتون باڈی بلڈر ہونے کا ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گنیز آف ورلڈ ریکارڈز کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ہالینڈ کی رہائشی 41 سالہ ماریہ واٹل کو 5 فٹ 11.92 انچ قد ہونے پر دنیا کی سب سے قد آورخاتون باڈی بلڈر  ہونے کا ریکارڈ اپنے نام  کر لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ واٹل نے 19 سال کی عمر میں باڈی بلڈنگ کا آغاز کیا اور پہلی بار مارچ 2005 میں باڈی بلڈنگ کے مقابلوں حصہ لیا تھا۔
وقت اشاعت : 21/10/2021 - 16:11:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :