کبھی نہیں کہا کہ افغان ٹیم کے ورلڈ کپ جیتنے پر شادی کروں گا: راشد خان

میں نے صرف یہ کہا تھا کہ آئندہ کچھ سالوں میں میرے پاس کرکٹ کھیلنے کے زیادہ مواقع ہیں، 3 ورلڈ کپ بھی ہیں،میری توجہ شادی سے زیادہ کرکٹ پر ہے: لیگ سپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 21 اکتوبر 2021 17:10

کبھی نہیں کہا کہ افغان ٹیم کے ورلڈ کپ جیتنے پر شادی کروں گا: راشد خان
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 اکتوبر 2021ء ) افغانستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ جیتے گی تو شادی کروں گا، افغان سپنر راشد خان نے خود سے منسوب اس بیان کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ خیال رہے کہ افغان سپنر راشد خان سے متعلق یہ خبریں زیرِ گردش تھیں کہ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ افغانستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ جیتے گی تو شادی کروں گا۔ 23 سالہ راشد خان نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میری ساری توجہ ٹی ٹونٹی کے ورلڈ کپ پر ہے، فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

راشد خان نے خود سے متعلق بیان پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایسا کبھی نہیں کہا کہ افغانستان ورلڈ کپ جیتے گا تبھی میں شادی کروں گا ، میں خود سے منسلک کیے گئے اس بیان کو سن کر حیران رہ گیا تھا۔ افغان ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ میں نے صرف اتنا کہا تھا کہ آئندہ کچھ سالوں میں میرے پاس کرکٹ کھیلنے کے زیادہ مواقع ہیں، اس کے علاوہ 3 ورلڈ کپ بھی ہیں، اسی لیے میری توجہ شادی سے زیادہ کرکٹ پر ہے۔                                                                                                                                             
وقت اشاعت : 21/10/2021 - 17:10:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :