انڈر 17 بیڈ منٹن چیمپئن شپ،پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم

جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:21

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2021ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی نے انڈر 17 بیڈ منٹن چیمپئن شپ میں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے افسران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا کہ کھیلوں کا فروغ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے انتہائی ضروری ہے اور ایک صحت مند جسم ہی ایک صحت مند دماغ کا باعث بن سکتا ہے اور معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دے سکتا ہے انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے لیے مختلف کھیل کے میدانوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کرنی چاہئے تاکہ معاشرے میں نوجوانوں میں کھیلوں کے رحجان میں اضافہ ہو
وقت اشاعت : 22/10/2021 - 00:21:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :