ٹی20 مختلف قسم کی کرکٹ ہے، اس میں جب تک میچ نہیں ہوتا آپ کوئی پیشگوئی نہیں کرسکتے، محمد عامر

فاسٹ بالنگ میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے، بھممرا کیساتھ شاہین آفریدی کا مقابلہ کرنا بے وقوفی ہوگی، انٹرویو

جمعہ 22 اکتوبر 2021 19:08

ٹی20 مختلف قسم کی کرکٹ ہے، اس میں جب تک میچ نہیں ہوتا آپ کوئی پیشگوئی نہیں کرسکتے، محمد عامر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) پاکستان کے فاسٹ بالر نے محمد عامر نے کہا ہے کہ ٹی20 مختلف قسم کی کرکٹ ہے، اس میں جب تک میچ نہیں ہوتا آپ کوئی پیشگوئی نہیں کر سکتے۔ایک انٹرویومیں محمد عامر نے کہاکہ بھارتی کھلاڑیوں کو پاکستان پر اس لیے تھوڑی سی برتری حاصل ہوگی کہ وہ حال ہی میں دبئی میں آئی پی ایل کھیل چکے ہیں،وہ اس وقت پیچ کنڈیشنز کو زیادہ بہتر طریقے سے جانتے ہیں۔

عامر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا مقابلہ60،40 ہوگا،بھارت کو60 اس لیے دے رہا ہوں کہ انہوں نے ابھی ابھی دبئی میں آئی پی ایل کھیلا ہے اور کنڈشینز کو اس وقت ان سے زیادہ کوئی نہیں جانتا۔عامر نے کہا کہ پاک بھارت میچ ہوتا ہی پریشر والا ہے۔ جو پریشر میں صحیح طریقے سے کھیلے گا وہ میچ جیتے گا، بابر اس وقت بہترین فارم میں ہیں،بیٹنگ کے معاملے میں اس وقت پاکستان بھارت سے بہتر جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بھمرا کیساتھ شاہین آفریدی کا مقابلہ کرنا بے وقوفی ہوگی،شاہین ابھی نوجوان اور نیا بالر ہے جبکہ بھمرا جو ہیں وہ کافی پرانے ہیں،فاسٹ بالنگ میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے۔ حسن علی، شاہین اور حارث اس وقت بہترین گیند باز ہیں۔ بھارت کے پاس بھمرا اور شانی بھی اچھی بالنگ کر رہے ہیں۔ اسپین ڈیپارٹمنٹ میں بھارت کو برتری حاصل ہے۔ ہارتیک پانڈے اگر بالنگ کر رہے ہوتے تو وہ بھی اچھے بالر ہوسکتے تھے۔ریٹائرمنٹ کے متعلق سوال انہوں نے کہا زندگی آگے بڑھنے کا نام ہے اور میں اپنی زندگی فیملی کیساتھ انجوائے کر رہا ہوں۔
وقت اشاعت : 22/10/2021 - 19:08:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :