ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، سری لنکا نے نیدر لینڈز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 00:16

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا نے نیدر لینڈز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔تفصیلات کیم طابق 45 رنز کا ہدف سری لنکا نے باآسانی آٹھویں اوور میں پورا کرلیا،سری لنکا کی جانب سے کوسل پریرا33 رنز بناکر نمایاں رہے۔اس سے قبل نیدر لینڈز کا کوئی بھی بیٹسمین سر لنکن بولرز کے سامنے نہ ٹِک سکا اور پوری ٹیم 10 اوورز میں صرف 44 رنز بنا کر آٹ ہوئی ۔

نیدر لینڈز کے کولن اکریمن 11 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ سری لنکا کی جانب سے لاہیورو کمارا اور ہراسنگا ڈی سلوا نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے کہ نیدر لینڈز کی یہ اننگز ورلڈ کپ کی مختصر ترین اننگز تھی ،اس سے قبل بھی ورلڈ کپ کی مختصر اننگز کا ریکارڈ نیدر لینڈز کے پاس تھا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ2014 میں نیدرلینڈز سری لنکا ہی کے خلاف 10.3 اوورز میں آئوٹ ہوگئی تھی۔

یاد رہے کہ کھیلے گئے پہلے میچ میں گروپ اے سے نمیبیا نے آئرلینڈ کو شکست دے کر سپر 12 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے ۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے جس کے بعد گروپ اے کی سری لنکا اور گروپ بی کی بنگلادیش دوسرے مرحلے کیلئے گروپ 1 میں شامل ہوگئی ہیں۔اسی طرح گروپ اے کی نمیبیا اور گروپ بی کی اسکاٹ لینڈ دوسرے مرحلے کیلئے گروپ 1میں شامل ہوگئی ہیں۔
وقت اشاعت : 23/10/2021 - 00:16:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :