اگر پاکستان نے بھارت کو شکست دینی ہے تو جارحانہ کرکٹ کھیلنا ہو گی، محمد اظہر الدین

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 00:16

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) بھارت کے سابق کپتان محمد اظہرالدین نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے بھارت کو شکست دینی ہے تو جارحانہ کرکٹ کھیلنا ہو گی۔بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بیٹنگ کے پہلے چار بلے بازوں کو پورے اوورز کھیلنا ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ یہ چیمپئنز ٹرافی نہیں بلکہ ٹی ٹوئنٹی کی گیم ہے جس میں وقت کم ہوتا ہے۔

اظہرالدین نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی گیم میں بچنے کی کوشش کرنے والا ہمیشہ ناکام ہوتا ہے۔ جیسے ہی آپ وکٹ لینے کے لیے جائیں گے تو اپوزیشن پر دباؤ آئے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم کافی ناتجربہ کار ہے، صرف چار کھلاڑی تجربہ رکھتے ہیں جنہیں یہ میچ اپنے اوپر لینا ہو گا۔
وقت اشاعت : 23/10/2021 - 00:16:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :