پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں پاکستان نیوی نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ہرا دیا

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 11:12

پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں پاکستان نیوی نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ہرا دیا
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2021ء) 13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں پاکستان نیوی نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 0-2سے ہرا دیا۔ گذشتہ روز میونسپل سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں،  دونوں گول پاکستان نیوی کی جانب سے کھیل کے دوسرے ہاف میں کئے گئے۔

(جاری ہے)

کھیل کے 71 ویں منٹ میں پاکستان نیوی کی ٹیم کو پینلٹی کک ملی جس پر فرحان اللہ نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کو  محمد عدیل نے 85 ویں منٹ میں دگنا کرتے ہوئے مقابلہ0-2 کردیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا۔

مارجن کم کرنے کی پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے کھلاڑیوں نے بے پناہ کوششیں کیں لیکن ناکام رہے۔ٹورنامنٹ میں پرسوں اتوار کو لیگ کے مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں سوئی سدرن گیس کمپنی کا مقابلہ کراچی یونائیٹڈ سے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان واپڈا اور لائلپور کلب کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔
وقت اشاعت : 23/10/2021 - 11:12:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :