آئی ٹی ایف جونیئر ٹینس لیگ آئندہ ہفتے سے شروع ہو گی

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 11:13

آئی ٹی ایف جونیئر ٹینس لیگ آئندہ ہفتے سے شروع ہو گی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2021ء) آئی ٹی ایف جونیئر ٹینس لیگ آئندہ ہفتے سےاسلام آباد ٹینس کمپلیکس، جی سکس فور، اسلام آباد میں شروع ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں لیگ کی چیئرپرسن خدیجہ لغاری  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق ڈیوس کپ کوچ فضل سبحان بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کرونا وائرس کے باعث کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی تھی جس کی وجہ سے جونیئر کھلاڑیوں کے لئے کوئی بھی منعقد نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

اس لئے جونیئر کھلاڑیوں کو کھیل اور تفریح کا موقع فراہم کرنے کے لئے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور لیگ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور لیگ میں چار کیٹیگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں انڈر -10، انڈر-12، انڈر-14 اور انڈر-16 کے مقابلے شامل ہیں، اور لیگ میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے بوائز اور گرلز حصہ لے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لیگ چھ ماہ تک جاری رہے گی، جس کے میچز ہر ہفتہ اور اتوار کو کھیلے جائیں گے اور لیگ کے لئے کامران خلیل کو ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ لیگ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 23/10/2021 - 11:13:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :