روہت شرما نی2007 ء ورلڈ کپ فائنل کے لمحات کی کہانی سنادی

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 19:14

روہت شرما نی2007 ء ورلڈ کپ فائنل کے لمحات کی کہانی سنادی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2021ء) بھارتی کرکٹر روہت شرما نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل 2007کے ورلڈ کپ میں ہونے والے فائنل کے لمحات کی کہانی سنادی۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ روہت شرما نے کہا ہے کہ مصباح الحق نے شاٹ کھیلا تو یووراج سنگھ نے منہ پھیر لیا تھا، انہیں ڈر تھا کہیں سری سانتھ کیچ ڈراپ نہ کردے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مصباح الحق کا کیچ سری سانتھ کی زندگی کا سب سے اہم کیچ تھا۔بھارتی کرکٹر نے کہا کہ جوہانسبرگ کا نیوٹرل مقام بھی پاک بھارت فینز سے بھرا ہوا تھا ، مجھے پہلی بار اندازہ ہوا تھا کہ پاک بھارت میچ کا ماحول کیا ہوتا ہے۔واضح رہے کہ 2007 ئ کے پہلیٹی 20ورلڈ کپ ایڈیشن میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے بعد 5 رنز سے شکست دی تھی
وقت اشاعت : 23/10/2021 - 19:14:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :