وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا بھارت کیخلاف ٹی 20 میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی جیت کیلئے نیک خواہشات کااظہار

,ہم بھارت کیخلاف ٹی20میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں،قومی کھلاڑی جیت کیلئے پرعزم اورپرجوش ہیں :عثمان بزدار

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 22:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھارت کے خلاف ٹی 20 میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی جیت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم بھارت کے خلاف ٹی20میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں اور پاکستانی ٹیم کی جیت کے لئے نیک تمنا ئوں کا اظہارکرتاہوں- انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کا مقابلہ فائنل میچ کی حیثیت رکھتا ہے اور قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی جیت کے لئے پرعزم اورپرجوش ہیں -امید ہے کہ کل فتح پاکستان کی ہوگی اورپاکستانی کھلاڑی کرکٹ کے میدان میں بھارت کو شکست دیںگے۔
وقت اشاعت : 23/10/2021 - 22:39:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :