پاک بھارت ٹاکرا، وزیراعظم بھی قومی ٹیم کی جیت کیلئے پرامید

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 23:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2021ء) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کے لیے وزیراعظم عمران خان نے بھی گرین شرٹس کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ٹیم میں ٹیلنٹ موجود ہے اور ٹیم بھارت کے خلاف کامیاب ہو گی۔عمران خان نے کہا کہ دعا ہے قومی ٹیم بھارت کو شکست دے، ان شا اللہ بھارت سے ضرور جیتیں گے۔
وقت اشاعت : 23/10/2021 - 23:08:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :