ْگلگت ،سپورٹس گالہ کے چوتھے روز بھی کھیلوں کے کانٹادار مقابلے پورے جوش و خروش سے جاری رہے

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 23:22

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں جاری سپورٹس گالہ کے چوتھے روز بھی کھیلوں کے کانٹادار مقابلے پورے جوش و خروش سے جاری رہے۔ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق کرکٹ میں آئی آر نے،فٹبال میں آئی آر،والی بال میں آئی آراور کمپیوٹر،باسکٹ بال میں فوڈ اینڈ ایگریکلچر کی ٹیمیں فا ئنل میں پہنچ گئے۔

سپورٹس گالہ کے چوتھے روز ہونے والی کرکٹ کے سیمی فائنل کا پہلا کانٹا دار مقابلہ آئی آر اور اکنامکس کے درمیان کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

آئی آر نے اپنے حریف کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالیا۔جبکہ فٹبال کے سیمی فائنل کامیچ آئی آر اورمیڈیا کمیونیکیشن کے درمیان کھیلا گیا۔آئی آرنے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کرلیا۔اس قبل ہونے والی باسکٹ بال کے سیمی فائنل مقابلے میں شعبہ فوڈ اینڈ ایگریکلچر نے شعبہ زبان و آدب کو ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

اسی طرح والی بال ہی دوسری میچ میں آئی آر نے اکنامکس کو ہراکر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ یاد رہے کرکٹ،فٹ بال کے فائنل میچز آج روز کھیلے جائینگے۔جبکہ پیر کے روز والی بال اور باسکٹ بال کے فائنل مقابلے منعقد ہونگے۔
وقت اشاعت : 23/10/2021 - 23:22:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :