بابراعظم بہترین لیڈر ہیں، سریش رائنا کا پاک بھارت ٹاکرے سے قبل اعتراف
ویرات کوہلی کی طرح بابراعظم بھی اس بات کا ثبوت ہیں کہ اچھی بیٹنگ اور اچھی کپتانی ساتھ ساتھ چلتی ہے: سابق کرکٹر
ذیشان مہتاب اتوار 24 اکتوبر 2021 11:32
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 اکتوبر 2021ء ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سریش رائنا نے کہا ہے کہ پاکستانی کپتان بابراعظم ایک بہترین لیڈر ہیں ، بابراعظم دنیا کے معروف ٹی ٹونٹی بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔ آئی سی سی کے لیے لکھے گئے ایک کالم میں انہوں نے کہا کہ اتوار کے کھیل کے دوران دونوں ٹیموں کی جانب سے بہت زیادہ جذبہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی اور بابراعظم دونوں بہترین لیڈر ہیں ، دونوں ٹیموں کے کپتان پرفارم کریں گے تو اس کا اثر بھی ٹیم پر ہوگا ۔
ان کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کی طرح بابراعظم بھی اس بات کا ثبوت ہیں کہ اچھی بیٹنگ اور اچھی کپتانی ساتھ ساتھ چلتی ہے۔ پاکستان کے خلاف کھیلنے کے اپنے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے انہوں کہا کہ دونوں ٹیمیں اپنے پورے دل سے مقابلہ کرتی ہیں ،جب ہندوستان اور پاکستان کھیلتے ہیں تو یہ ہمیشہ دلچسپ اور شائقین کے لیے اچھا ہوتا ہے،لاکھوں لوگ تفریح کی توقع رکھتے ہیں اور وہ کبھی مایوس نہیں ہوتے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 24/10/2021 - 11:32:57
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
سعودی عرب میں ہمیشہ محبت ملی، ریٹائرمنٹ کا کوئی اراد ہ نہیں ہے ، لیونل میسی
-
نیوزی لینڈ ویمن اورانگلینڈ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچواں ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
میامی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز،ایکٹرینا الیگزینڈروااور ڈینیئل کولنزسیمی فائنل میں پہنچ گئیں
-
انگلش پریمیئرلیگ میں 30مارچ کو مزید 7 میچ کھیلے جائیں گے
-
بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اورآخری ٹیسٹ میچ 30 مارچ سے شروع ہوگا
-
میامی اوپن ٹینس مینزڈبلز، روہن بھوپنا اورمیتھیو ایبڈن سیمی فائنل میں پہنچ گئے