پاک بھارت ٹاکرے کیلئے شاہد آفریدی کی بھی خصوصی تیاری

شاہد آفریدی نے اپنے نام اور نمبر کی جرسی زیب تن کی ہوئی تصاویر شیئر کیں جو پی سی بی کی شاپ کی جانب سے اُنہیں بطورِ تحفہ بھیجی گئی ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 24 اکتوبر 2021 11:48

پاک بھارت ٹاکرے کیلئے شاہد آفریدی کی بھی خصوصی تیاری
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 اکتوبر 2021ء ) دُنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلے پاک بھارت میچ کے لیے سابق کپتان شاہد آفریدی نے خصوصی تیاری کرلی۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء کا سب سے بڑا ٹاکرا یعنی پاک بھارت میچ آج ہونے جارہا ہے جس کا شائقینِ کرکٹ کو بےصبری سے انتظار ہے۔ ایک جانب جہاں شائقینِ کرکٹ پاکستان کی جیت کیلئے پُرامید ہیں تو وہیں سابق کرکٹرز بھی آج کے میچ کے لیے کافی پُرجوش نظر آرہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں شاہد آفریدی نے اپنے نام اور نمبر کی جرسی زیب تن کی ہوئی ہے جو کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی شاپ کی جانب سے اُنہیں بطورِ تحفہ بھیجی گئی ہے۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے تحفہ بھیجنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی شاپ کا شکریہ ادا کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ ’انشاءاللّٰہ! وہ یہ جرسی پاک بھارت میچ کے لیے خصوصی طور پر پہنیں گے اور اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں گے‘۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دبئی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔                                                                                                                                                                                            
وقت اشاعت : 24/10/2021 - 11:48:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :