قومی کرکٹرز کے اہلخانہ گراؤنڈ میں بیٹھ کر پاک بھارت ٹاکرا دیکھیں گے

سرفراز احمد، حسن علی، عثمان قادر، محمد حفیظ ، عماد وسیم ،شعیب ملک ،فخر زمان ،کوچ ثقلین مشتاق کی فیملیز گراؤنڈ میں میچ ہائی وولٹیج ٹاکرے سے لطف اندوز ہوںگی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 24 اکتوبر 2021 12:05

قومی کرکٹرز کے اہلخانہ گراؤنڈ میں بیٹھ کر پاک بھارت ٹاکرا دیکھیں گے
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 اکتوبر 2021ء ) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا (پاک بھارت مقابلہ) آج ہوگا، پاک بھارت میچ کا مظاہرہ قومی کھلاڑیوں کی فیملیز بھی گراؤنڈ میں بیٹھ کر کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ آج دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ہوگا، جہاں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے نظر آئیں گے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی فیملیز بھی پاک بھارت میچ گراؤنڈ میں بیٹھ کر دیکھیں گی، جن کیلئے بائیو سیکیور ماحول کا انتظام کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد، حسن علی، عثمان قادر، محمد حفیظ ، عماد وسیم کے اہلخانہ میچ دیکھیں گے جب کہ شعیب ملک ،فخر زمان ، کوچ ثقلین مشتاق کی فیملیز گراؤنڈ میں میچ ہائی وولٹیج ٹاکرے سے لطف اندوز ہوں گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر کے کروڑوں کرکٹ شائقین اس میچ کا شدت سے انتظار کررہے ہیں۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں بھارت کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان کیا جاچکا ہے، ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہوں گے جبکہ محمد رضوان، فخر زمان، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاہین آفریدی،حسن علی،حارث روؤف، شاداب خان، آصف علی اور حیدر علی ٹیم میں شامل ہوں گے۔
وقت اشاعت : 24/10/2021 - 12:05:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :