بابراعظم آج انشاءاللہ ویرات کوہلی کو ناک آؤٹ کرے گا: عامر خان

متحرک اور جذبے کے ساتھ میدان میں جائیں، قومی ٹیم کے کپتان کو میچ کے دوران پراعتماد رہنا ہوگا: برطانوی باکسر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 24 اکتوبر 2021 13:34

بابراعظم آج انشاءاللہ ویرات کوہلی کو ناک آؤٹ کرے گا: عامر خان
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 اکتوبر 2021ء ) پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ بابراعظم آج انشاء اللہ ویرات کوہلی کو ناک آؤٹ کرے گا۔ اپنے فیس بک پیج پر ایک ویڈیو میں عامر خان نے بابر اعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ متحرک اور جذبے کے ساتھ میدان میں جائیں، قومی ٹیم کے کپتان کو میچ کے دوران پراعتماد رہنا ہو گا۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی شہرت یافتہ باکسر نے مزید کہا کہ شعیب ملک سے بات ہوئی ہے، انہوں نے بتایا کہ تمام کھلاڑی تیار ہیں اور فٹ ہیں، سب کو پتا ہے کہ یہ کتنا بڑا مقابلہ ہے اور سب جیتنے کے لئے تیار ہیں۔ عامر خان نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی دباؤ نہ لیں، جذبے کے ساتھ کھیلیں کیونکہ ان کے ساتھ بابر اعظم اور شعیب ملک جیسے کھلاڑی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف اچھا کھیلے گی۔
                                                                                                        
وقت اشاعت : 24/10/2021 - 13:34:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :