پاکستان کرکٹ ٹیم کو کبھی کم نہ سمجھا جائے،گرین کیپس کسی کو بھی حیران کر سکتی ہیں، شعیب اختر

اتوار 24 اکتوبر 2021 13:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو کبھی کم نہ سمجھا جائے، گرین کیپس کسی کو بھی حیران کر سکتی ہیں۔شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سب سے بڑے مقابلے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے پہلے اپنا ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کو کبھی کم نہ سمجھا جائے، گرین کیپس کسی کو بھی حیران کر سکتی ہیں‘انہوں نے ٹیم میں شرجیل کو شامل کرنے کے بارے میں کہا کہ ان کے خیال میں شرجیل ٹیم میں آجاتے تو اور بھی بہترین ہوتا۔شعیب اختر نے کہا کہ انہوں نے کہا تھا کہ ٹیم میں چار تبدیلیاں لائی جائیں گی اور ٹیم میں تبدیلی ہوئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ تبدیلیاں ہونے کے بعد پاکستان مقابلے کے لیے ایک بہترین ٹیم بن گئی ہے۔شعیب اختر نے ویڈیو پیغام میں بھارت میں موجود کرکٹ کے مداحوں سے محبت کا اظہار بھی کیا۔انہوں نے ہنستے ہوئے پاکستانیوں کو پیغام دیا کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے، آپ نے انشاء اللّٰہ پاکستان کا ساتھ نہیں چھوڑنا۔شعیب اختر نے پاکستانی ٹیم کو اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان جیتے یا ہارے ہم پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں۔
وقت اشاعت : 24/10/2021 - 13:55:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :