پی سی بی کا شاہد آفریدی کو دس نمبر شرٹ کا تحفہ

اتوار 24 اکتوبر 2021 13:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو شرٹ کاخوبصورت تحفہ بھیجا ہے۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی جانب سے تصویر کے ہمراہ ٹوئٹ کرتے ہوئے مداحوں کو پی سی بی کی جانب سے موصول ہونے والے تحفے سے متعلق اطلاع دی گئی۔شیئر کی گئی تصویروں میں آفریدی کو اپنی 10 نمبر شرٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے، آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں شرٹ موصول ہونے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کیا۔شاہد آفریدی نے اس شرٹ کو پاک بھارت میچ میں پہننے کااعلان کیا مزید برآں شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میںWeHaveWeWillکا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
وقت اشاعت : 24/10/2021 - 13:55:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :