چاچا کرکٹ کو بالآخر پاک بھارت میچ کا ٹکٹ مل گیا

اتوار 24 اکتوبر 2021 13:55

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) چاچا کرکٹ کو بالآخر پاک بھارت میچ کا ٹکٹ مل گیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر منصور رانا نے چاچا کرکٹ کو پاک بھارت میچ کا خصوصی ٹکٹ دیا۔

(جاری ہے)

چاچا کرکٹ نے ہفتے کو سوشل میڈیا پر شکوہ کیا تھا کہ دبئی پہنچنے کے باوجود وہ ٹکٹ سے محروم ہیں تاہم پی سی بی کی جانب سے انہیں ٹکٹ فراہم کردیا گیا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر منصور رانا اس سے قبل انگلینڈ میں بابر اعظم کے دلدادہ ایک خصوصی بچیکو بھی میچ کا ٹکٹ دے چکے ہیں۔چاچا کرکٹ نے ٹوئٹر پر منصور رانا اور دبئی میں پاکستانی قونصلیٹ کے حکام سے تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔
وقت اشاعت : 24/10/2021 - 13:55:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :