ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

اسالنکا کی شاندار اننگز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 24 اکتوبر 2021 18:44

ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 اکتوبر 2021ء ) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء کے دوسرے روز سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔ سپر 12 مرحلے کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکن باؤلرز کے خلاف اچھا آغاز دیتے ہوئے بنگلہ دیش کے محمد نعیم اور لٹن داس نے پہلے پانچ اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 37 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ لٹن داس کی صورت میں گری جب ٹیم کا سکور 40 رنز تھا، لٹن داس 16 رنز بنا سکے۔ تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن بھی صرف 10 رنز کا اضافہ کرپائے، ان کی وکٹ کرونارتنے کے حصے میں آئی۔محمد نعیم 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو ٹیم کا سکور 17 ویں اوور کی پہلی گیند پر 129 رنز تھا، جس کے بعد عفیف 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

(جاری ہے)

مشفق الرحیم ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری بنائی اور محموداللہ کے ساتھ ملکر مقررہ اوورز میں 171 رنز کا ہدف مقرر کردیا۔

محمود اللہ 10 اور مشفق الرحیم 57 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔سری لنکا نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو پہلے ہی اوور میں کوشل پریرا صرف ایک رن بنانے کے بعد نسُم احمد کی وکٹ بن گئے۔ اس کے بعد پتھُم نسانکا کا ساتھ دینے چارتھ اسالانکا آئے اور دونوں نے عمدہ بیٹنگ کرتتے ہوئے پاور پلے میں مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔ دونوں ہی ذمے دارانہ بیٹنگ کرنے کے ساتھ ساتھ جارحانہ انداز بھی اپنایا اور پاور پلے میں ٹیم کی نصف سنچری مکمل کرا دی۔

دونوں نے دوسری وکٹ کے لیے 69 رنز کی شراکت قائم کی لیکن اس سے قبل کہ یہ شراکت مزید خطرناک ثابت ہوتی، شکیب الحسن نے ایک ہی اوور میں 24 رنز بنانے والے نیسانکا اور نئے بلے باز آوشکا فرنینڈو کو چلتا کردیا۔ ابھی سری لنکن ٹیم ا سنقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ اگلے ہی اوور میں ونندو ہسارنگا ڈی سلوا بھی صرف چھ رنز بنا کر چلتے۔ دوسرے اینڈ سے اسالانکا نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور بھنوکا راجا پکسے کے ساتھ مل کر ٹیم کی سنچری مکمل کرائی۔

بنگلہ دیش کی ٹیم میں تسکین احمد کی جگہ نسیم احمد کو شامل کیا گیا جبکہ سری لنکا کے مہیش تھیکشانا کے زخمی ہونے کے باعث ان کی جگہ بنورا فرنینڈو کھیل رہے ہیں۔ٹی 20 ورلڈ کپ کے سلسلے میں آج دوسرا پاک بھارت ٹاکرا ہوگا۔ بنگلہ دیشی ٹیم محمد نعیم، لٹن داس(وکٹ کیپر) مہدی حسن، مشفیق الرحیم (وکٹ کیپر)، نور الحسن(وکٹ کیپر)، مستفیض الرحمٰن، نسُم احمد، محمد محموداللہ، عفیف حسین، محمد سیف الدین، شکیب الحسن پر مشتمل ہے جب کہ سری لنکا کی ٹیم میں آوشکا فرنینڈو، پاتھُم نسانکا، کوشل پریرا(وکٹ کیپر)، بھنوکا راجا پکسے، دشمانتھا چمیرا، بنورا فرنینڈو، چمیکا کرونارتنے، لہیرو کمارا، داسن شناکا(آل راؤنڈ)، ونندو ہسارنگا ڈی سلوا،چریتھ اسالانکا شامل ہیں ۔
وقت اشاعت : 24/10/2021 - 18:44:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :