مین آف دی میچ ایوارڈ والدین کی سپورٹ کے بغیر ممکن نہ ہوپاتا: شاہین آفریدی

پاکستانیوں، یقین رکھنا ہے: پیسر کا ٹویٹر پیغام

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 25 اکتوبر 2021 01:13

مین آف دی میچ ایوارڈ والدین کی سپورٹ کے بغیر ممکن نہ ہوپاتا: شاہین آفریدی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 اکتوبر 2021ء ) قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین آفریدی نے بھارت کیخلاف تاریخی جیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مین آف دی میچ حاصل کرنا والدین اور مداحوں کی سپورٹ کے بغیر ناممکن تھا ۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں شاہین آفریدی نے لکھا کہ ’ الحمدللہ۔ یہ مین آف دی میچ میرے مداحوں اور خاندان کی محبت اور تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

امی جی ، ابو جی اور بھائیوں کے لیے ان کی بے لوث دعاؤں اور بھروسے کی عوض بہت شکرگزار ہوں ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ یقین رکھنا ہے پاکستان‘۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈ شاہد خان آفریدی نے بھارت کے خلاف شاندار فتح پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو خوب سراہا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں شاہد آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی ) کے پیغام کو شیئر کیا۔

آئی سی سی نے اپنے ٹوئٹ میں شاہین شاہ آفریدی اور شاہد خان آفریدی کی ایک تصویر شیئر کی۔ آئی سی سی نے تصویر کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا کہ نام وہی، نمبر بھی وہی لیکن دور نیا ہے۔ اس پیغام پر اپنے ردعمل میں شاہد آفریدی نےدل کے ایموجی کے ساتھ لکھا کہ ’وہی ٹیم ( پاکستان)، وہی انداز جشن لیکن نتیجہ بالکل نیا، کھلاڑیوں بہت خوب ہے‘۔
                                                                                 
وقت اشاعت : 25/10/2021 - 01:13:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :