سپورٹس تنظیموں کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو انڈیا کے خلاف ٹی20 میچ میں شاندارجیت پر مبارکباد

پیر 25 اکتوبر 2021 14:39

سپورٹس تنظیموں کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو انڈیا کے خلاف ٹی20 میچ میں شاندارجیت پر مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجرجنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی، پاکستان ٹین بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ اور پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو انڈیا کے خلاف ٹی20 میچ میں شاندارجیت پر مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے اپنے الک الگ پیغامات میں کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اوراٴْمید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اسی طرح شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی 20 ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے بھر پور لگن اور محنت سے فتح کو اپنے نام کیا۔ پوری قوم پاکستان ٹیم کی ٹی20 ورلڈ کپ میں کامیابی کے لئے دعا گو ہے۔
وقت اشاعت : 25/10/2021 - 14:39:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :