شاہد خان آفریدی کا بھارت کے خلاف شاندار فتح پر خوشی کا ظہار

پیر 25 اکتوبر 2021 14:39

شاہد خان آفریدی کا بھارت کے خلاف شاندار فتح پر خوشی کا ظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈ شاہد خان آفریدی نے بھارت کے خلاف شاندار فتح پر خوشی کا ظہار کیا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں شاہد آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی ) کے پیغام کو شیئر کیا۔

(جاری ہے)

آئی سی سی نے اپنے ٹوئٹ میں شاہین شاہ آفریدی اور شاہد خان آفریدی کی ایک تصویر شیئر کی۔آئی سی سی نے تصویر کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا کہ نام وہی، نمبر بھی وہی لیکن دور نیا ہے۔اس پیغام پر اپنے ردعمل میں شاہد آفریدی نے دل کے ایموجی کے ساتھ لکھا کہ وہی ٹیم ( پاکستان)، وہی انداز جشن لیکن نتیجہ بالکل نیا، کھلاڑیوں بہت خوب ہے۔
وقت اشاعت : 25/10/2021 - 14:39:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :