مولانا فضل الرحمان کی پاکستانی ٹیم کو میچ جیتنے پر مبارکباد

ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے،بھنگڑے ڈالنا، مٹھائیاں تقسیم کرنا ہوائی فائرنگ کرنا افسوس ناک عمل ہے،سربراہ جے یو آئی

پیر 25 اکتوبر 2021 15:07

مولانا فضل الرحمان کی پاکستانی ٹیم کو میچ جیتنے پر مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستانی ٹیم کو میچ جیتنے پر مبارکباد دی ہے ۔ اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے، مبارک بادی دینے سے ٹیم کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس موقع پر بھنگڑے ڈالنا، مٹھائیاں تقسیم کرنا ہوائی فائرنگ کرنا افسوس ناک عمل ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حکومت سرکار، میڈیا میچ جیتنے کا جشن منارہی ہے مگر اپنے بچوں کے قتل پر مکمل خاموش ہے، افسوس کی بات ہے کہ لاہور میں خون کی ہولی کھیلی گئی۔ انہوںنے کہاکہ جی ٹی روڈ پر لوگ میتیں ہاتھوں میں لیکر اسلام آباد آرہے ہمیں انکے ساتھ اظہار یکجہتی کرنی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ اپنوں کے ہاتھوں ہی ہمارے اپنے بچوں کا قتل عام کروایا جارہا، ہمیں ٹی ایل پی کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنی چاہئے، جی ٹی روڈ پر ریاستی دہشتگردی جاری ہے، خدارا قوم پر رحم کرے۔
وقت اشاعت : 25/10/2021 - 15:07:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :