بھارت کو عبرتناک شکست ،اختیار ہوتا تو عام تعطیل کا اعلان کردیتا ، شیخ رشید

میرا فائنل بھارت کے خلاف ہوگیا، میرا ورلڈ کپ و ہی تھا جو پاکستان نے جیت لیا، وزیر داخلہ

پیر 25 اکتوبر 2021 15:15

بھارت کو عبرتناک شکست ،اختیار ہوتا تو عام تعطیل کا اعلان کردیتا ، شیخ رشید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم کی کامیابی پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ روز بھارت کے ساتھ میچ عام کرکٹ میچ نہیں کرکٹ پلس تھا، اختیار ہوتا تو پیر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیتا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بھارت کو دس وکٹوں سے شکست پر تاریخی جشن منایا گیا، بھارت کو10 وکٹ سے شکست بہت بڑی فتح ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ میرا فائنل بھارت کے خلاف ہوگیا، میرا ورلڈ کپ و ہی تھا جو پاکستان نے جیت لیا۔
وقت اشاعت : 25/10/2021 - 15:15:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :