قومی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ فارمیٹ میں بھارت کوبدترین شکست دیکر نئی تاریخ رقم کی ، ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ

قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی 20کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت کیخلا ف فتح تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے یادگار اننگ کھیلی

پیر 25 اکتوبر 2021 22:17

قومی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ فارمیٹ میں بھارت کوبدترین شکست دیکر نئی تاریخ رقم کی ، ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2021ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ فارمیٹ میں بھارت کودس وکٹوں سے بدترین شکست دے کر نئی تاریخ رقم کی ہے جس پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی 20کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت کیخلا ف فتح تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی،پیر کے روز قومی کرکٹ ٹیم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اوپنر کھیلنے ہوئے نصف سینجریاں بنا کر یادگار اننگز کھیلی ہے اور پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا، ہمارے بالرز نے بھی تاریخی بالنگ کرکے بھارتی ٹیم کو عبرتناک شکست دینے میں اہم کردارادا کیا، شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی کپتان ویرت کوہلی اور دونوں اوپنرز کو آئوٹ کرکے پاکستان کی فتح کو یقینی بنا دیا، قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت کیخلاف فتح کو مدتوں یاد رکھا جائے گا، قومی کرکٹ ٹیم کے ہر کھلاڑی نے کرکٹ کی نئی تاریخ رقم کی ہے ، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ بھارت ہمارا روایتی حریف ہے، قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی سے قوم خوشی ملی ہے،قوم کی دعائیں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں اور امید کرتے ہیں قومی کرکٹ ٹیم اسی جذبے سے کھیلتے ہوئے ٹی 20کرکٹ ورلڈ کپ میں بقیہ میچز بھی جیتے گی
وقت اشاعت : 25/10/2021 - 22:17:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :