دبئی گراؤنڈ میں شعیب ملک کیلئے ’جی جا جی‘ کے نعرے

پیر 25 اکتوبر 2021 22:59

دبئی گراؤنڈ میں شعیب ملک کیلئے ’جی جا جی‘ کے نعرے
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے شادی کرنے والے قومی کرکٹر شعیب ملک کیلئے گزشتہ روز پاک بھارت میچ کے دوران ان کے بھارتی مداح ’جی جا جی‘ کے نعرے لگاتے رہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹ شائقین کی ایک ویڈیو زیر گردش تھی جس میں شعیب ملک کو باؤنڈری پر کھڑے دیکھا گیا ،ویڈیو بنانے والے شائقین شعیب ملک کیلئے’ جی جا جی‘ کے نعرے لگاتے رہے۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اس قدر وائرل ہوئی کہ ثانیہ مرزا بھی اس پر رد عمل دیے بغیر نہ رہ سکیں۔انہوں نے کچھ قہقہوں والی اور لال دل ایموجیز کے ذریعے اس ویڈیو پر ردعمل دیا۔
وقت اشاعت : 25/10/2021 - 22:59:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :