حیات آباد کرکٹ سٹیڈیم دسمبر تک مکمل ہوجاے گا

پویلین پر 90 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے سپین سے برآمد شدہ آرام دہ نشستیں لگانے کا سلسہ شروع کردیا گیا ،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس

پیر 25 اکتوبر 2021 23:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں سپین سے برآمد شدہ آرام دہ نشستیں لگانے کا سلسہ شروع کردیا گیا ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا اسفندیار خٹک نے نشست لگانے کا باقاعدہ آغاز کردیا اس موقع پر این ایل سی سینئر پراجیکٹ مینجر کرنل گوہر آفتاب،ایڈمنسٹریٹر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس شاہ فیصل،کئیر ٹیکر یاسر خان اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینئر کیوریٹر لالا طارق خان سمیت دیگر موجود تھے اس موقع پر ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخوانے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن اور وزیر اعلیٰ محمود خان کی خصوصی ہدایت پر 193 ملین کی لاگت سے آئی سی سی سے منظور شدہ حیات آباد کرکٹ سٹیڈیم دسمبر کے آخر یا جنوری کے اوائل میں تکمیل تک پہنچ جاے گا اور اس سلسلے میں کام تیزی سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پانچ منزلہ پویلین کا پہلا اور دوسرے چھت کی گلاس وال اور سیلنگ کا کام شروع کیا جا چکاہے ۔ جبکہ انٹرنیشنل معیار کے 9وکٹوں کی تکمیل مکمل کی جا چکی ہے جبکہ اگلے مہینے سات پریکٹس وکٹیں جن پر تیزی سے کام جاری ہے مکمل کردی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ آرام دہ 6 ہزارفیکسڈ نشستیں سپین سے خصوصی طور پر منگوائی جاچکی ہے جبکہ 2500وی آئی پی انکلوژرکی سیٹس اگلے مہینے پہنچ جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے خیبرپختو خوا کی ہدایت کی روشنی میں سٹیڈیم پر تکمیل کا کام تیزی سے جاری ہے اور پراجیکٹ ڈائریکٹر این ایل سی کے مطابق دسمبر میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے وفد کو سپرد کی جائے گی تاکہ اس گراونڈ پر پی ایس ایل،خواتین کے قومی میچز اور جدید طرز پر شروع کی گئی سکول کرکٹ کے میچز کا انعقاد کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ گرانڈ سے منسلک کرکٹ اکیڈمی کا بھی قیام عمل میں لایا جائے گا جس سے نچلے سطح پر کرکٹ کی فروغ ممکن ہو سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ پی سی بی اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے وفود کا بھی شکریہ بھی ادا کرتے ہیں جنہوں نے ان سٹیڈیم کے جدید تزو تعمیر میں حکومت خیبر پختونخوا کی رہنمائی کی ان کا کہناتھا کہ ایلکٹرانک سکور بورڈ کا سول ورک مکمل ہوچکا ہے اور جدید ایلکٹرانک سکوربورڈ سپین سے اگلے مہینے پہنچ جائے گا انہوں نے کہا کہ گراونڈ کی نکاسی آب کا کا پہلے ہی مکمل کیا جاچکا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جدید طرز کے پاکستان کرکٹ بورڈ ،ڈائریکٹریٹ جنرل سپورٹس اور ایجوکیشن کے باہمی اشتراک سے جاری انٹر سکول انڈر 16 کرکٹ چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز اور فائنل کے میچز کا انعقاد بھی حیات آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے درخواست کی گئی ہے فائنل میچ میںبطور مہمان خصوصی شرکت کرے ۔
وقت اشاعت : 25/10/2021 - 23:25:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :