خیبرپختونخوارومان گل اوپن ٹینس چیمپین شپ میں متعدد میچز کا فیصلہ

پیر 25 اکتوبر 2021 23:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) پشاور کے شاہی باغ ٹینس کلب میں جاری خیبرپختونخوارومان گل اوپن ٹینس چیمپین شپ میں گزشتہ روز مینز سنگلز میں کانٹے کے مقابلے جاری رہے ‘گزشتہ روز ہونیوالے میچوں میں انٹرنیشنل پلیئر کاشان عمر ‘اعجاز احمد ‘برکت اللہ ‘پاکستان نمبر ون عقیل خان ‘یوسف خان خلیل‘شعیب خان ‘حسیب اللہ ‘اسد اللہ نے میچ جیت لئے صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عمرایاز خلیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئن شپ میں پاکستان کے ٹاپ 280 سے زائد کھلاڑی شرکت کررہے ہیں ان میں مینز سنگلز میں 64 ‘انڈر18 میں 64 ‘مینز ڈبلز میں 32 ‘انڈر14 میں 64 ‘انڈر10 میں 32 ‘انڈر8 میں 16 ‘تیس یا اس سے زائد عمر اور پینتالیس اور اس سے زائد عمر کے ویٹرنز کے کھلاڑی شامل ہیں ‘پاکستان نمبر ون عقیل خان مینز سنگلز‘کاشان عمر انڈر18 سنگلز اور ڈبلز ‘ایس این جی پی ایل کے حمزہ رومان انڈر14 انڈر10 میں ایم شایان آفریدی اور انڈر8 میں سالار خان اپنے ٹائٹلز کا دفاع کررہے ہیں‘گزشتہ روز مقابلوں کے موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہغ صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر فرحت عباس ‘ انٹرنیشنل ہاکی پلیئر و کو چ سید ضیاء الرحمان بنوری ‘آرگنائزنگ کمیٹی میں آرگنائزنگ سیکرٹری عمرایاز خلیل‘ذاکر اللہ کوچ شاہی باغ ٹینس کلب‘شاہد آفریدی‘شاہین محمود‘شاہ حسین ‘نعمان خان ‘پرویز خان ‘رومان گل ‘اعجاز احمد‘جانان خان کوچ پشاور کلب‘امجد ناصر کوچ پی ڈی اے ‘ اسرار گل ‘اکرام اللہ کوچ پولیس لائن پشاور سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں‘پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند نے صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہی کھلاڑی مستقبل میں نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے اور اس سلسلے میں ہماری ان کے ساتھ بھرپور سپورٹ کا سلسلہ جاری رہے گا‘صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر فرحت عباس نے کہا کہ اس قسم کی سرگرمیوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا جس کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں اور ہمیں امید ہے کہ اس سلسلے میں اچھے سپانسرز آگے آئیں گے اور ٹینس کے فروغ وترقی میں ان کا ساتھ دیں گے ‘صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عمرایاز خلیل نے ٹینس کے فروغ و ترقی میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر سید عاقل شاہ‘صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر‘صدر ڈی آئی جی سلیم مروت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ٹینس کے فروغ و ترقی کے لئے وہ اپنی خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ان مقابلوں کا افتتاح پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر سید عاقل شاہ نے کیا تھا‘پاکستان نمبرون ٹینس کھلاڑی عقیل خان سمیت ملک کے بہترین رینکنگ کھلاڑی ان مقابلوں میں شریک ہیں‘اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں کو ٹرافیاں‘سرٹیفیکیٹ اور نقد انعامات سے نوازا جائے گا۔ انڈر8 ‘ 10 ‘,14,16 ,18سنگلز وڈبلز مقابلے ، مینز‘ویٹرن سنگلز وڈبلز مقابلے جاری ہیں‘ایونٹ کی انعامی رقم دولاکھ رروپے رکھی گئی ہے ۔
وقت اشاعت : 25/10/2021 - 23:25:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :