بھارت کو شکست دینے پر بین الاقوامی میڈیا میں بھی پاکستانی ٹیم کے چرچے

پاکستان کی جانب سے بھارت کو تاریخی شکست کی داستان دنیا بھر کے اخباروں کی سرخیوں کی زینت بن گئی

پیر 25 اکتوبر 2021 22:40

بھارت کو شکست دینے پر بین الاقوامی میڈیا میں بھی پاکستانی ٹیم کے چرچے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) بھارت کو شکست دینے پر بین الاقوامی میڈیا میں بھی پاکستانی ٹیم کے چرچے ،ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں پاکستان کی جانب سے بھارت کو تاریخی شکست کی داستان دنیا بھر کے اخباروں کی سرخیوں کی زینت بن گئی۔

(جاری ہے)

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت کو تاریخ ساز معرکے میں شکست دینے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کو دنیا بھر میں سراہا گیا برطانیہ، فرانس اور آسٹریلیا سمیت دیگر ملکوں کے میڈیا نے پاکستانی ٹیم کی تاریخی کامیابی پر تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔

آسٹریلوی میڈیا فاکس اسپورٹس کے مطابق روایتی حریف سے شکست کے بعد بھارت کو رئیلٹی چیک مل گیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے لکھا کہ پاکستان نے 10 وکٹوں سے شکست دے کر بھارت کو چت کردیا۔برطانوی اخبار دی گارجین نے لکھا کہ پاکستان نے تاریخی فتح کے ساتھ صورت حال بدل ڈالی۔ ترکش میڈیا نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست کو عبرت ناک قرار دیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے بھارت کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں تاریخی شکست دی تھی اور 10 وکٹوں سے ہرا کرکئی ریکارڈز بھی اپنے نام کیے۔
وقت اشاعت : 25/10/2021 - 22:40:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :